12 فروری 2012 - 20:30

عراقی وزیراعظم نوری مالکی نے اپنےملک کےداخلی امور میں غیرملکی مداخلت کاسلسلہ بندکرنےکامطالبہ کیاہے۔

ابنا: بصرہ سےموصولہ رپورٹ کےمطابق نوری مالکی نےاپنےدورہ بصرہ کےموقع پر اس صوبےکی اہم شخصیتوں سےخطاب کرتےہوئےعراق کےداخلی امور میں غیرملکی مداخلت کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ اگرعراق میں غیرملکیوں کی مداخلت بندنہيں کریں گے تو عراق میں اتحاد ویکجہتی اورامن وثبات کی حفاظت نہيں کرپائیں گے۔

عراقی وزیراعظم نے سنيچرکی رات صوبہ کربلاکےالہندیہ علاقےمیں الدعوۃ پارٹی کےیوم تاسیس کی مناسبت سےمنعقدہ تقریب میں بھی علاقےکےبعض ممالک پر طارق الھاشمی کی مدد کرنےکاالزام لگاتےہوئےکہاتھاکہ بعض ممالک نےبتایاہے کہ انھیں طارق الھاشمی کےجرائم کی خبرہے اور ان کےپاس اس کےجرائم کےثبوت بھی موجود ہیں۔

عراق کےنا‏ئب وزیراعظم طارق ہاشمی جن کےخلاف دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کےالزام میں عدالتی وارنٹ جاری ہوچکاہے ، مقدمےکےخوف سے عراقی کردستان کےعلاقے میں فرارکرگئےہيں۔....... /169